
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سابق مس یونیورس اور #اداکارہ لارہ #دتہ اس ہفتے ٹوئٹر پر چھائی رہیں۔چند روز پہلے ان کی فلم ‘بیل بوٹم کی #شوٹنگ کی کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئیر کی گئیں جس میں لارا کو ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں ڈھالتے ہوئے دکھایا گیا۔فلم میں اکشے کمار بھی ہیں کہا جا رہا ہے کہ رجت ایم تیواری کی اس فلم کی #کہانی 80 کی دہائی کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میں اس وقت کے ایک را ایجنٹ کے کارناموں کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
تصویروں اور ٹریلر سے لگتا ہے کہ انڈسٹری کے پوسٹر بوائے ایک بار پھر ایکشن اور جذبات سے بھرپور اس کردار کو نبھائیں گے۔لارا اندرا گاندھی کے روپ میں مناسب کہی جاسکتی ہیں اب دیکھنا ہے کہ #فلم میں #اکشے کہاں اور کس کی جاسوسی کرتے نظر آییں گے اور #لارا #اندرا گاندھی کے کردار کے ساتھ کس حد تک انصاف کر پائیں گی۔فلم 19 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے اور اسے تھری ڈی میں بھی دیکھا جا سکے گا۔



