بین الاقوامی خبریں

ڈیڑھ سال بعد بچوں کے لیے مسجد نبویﷺ کے دروازے کھل گئے

ریاض ،18اگست: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب میں کرونا وبا کی وجہ سے گذشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے نہ صرف بڑی عمر کے مسلمانوں کو مسجد #نبوی میں عبادت میں مشکلات کا سامنا رہا بلکہ بچوں پربھی مسجد نبویمیں داخلے پرپابندی عاید رہی ہے۔ تاہم کرونا وبا کے اثرات کم ہونے اور دو خوراکیں لینے والے بچوں کو مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کہاکہ مسجد نبوی کے انتظامی امور کی ذمہ دار ایجنسی کی طرف سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے بھی مسجد نبویمیں موجود ہیں۔

#مسجد #نبوی میں آنے والے بچے بہت زیادہ خوش وخرم دکھائی دیتے ہیں۔ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے کرونا #ویکسین کی پہلی دو خوراکیں لگوانے والے12 سے 18 سال کے بچوں کو مسجد نبویمیں داخل ہونے اور نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔مسجد نبوی میں آنے والے بچوں کو نماز ادا کرتے اور تلاوت قرآن پاک میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔ بچوں کو تقریبا ڈیڑھ سال کے بعد مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

درایں اثنا سعودی عرب کی وزارت #حج و #عمرہ کا کہنا تھا کہ 12 سے 18 سال کے بچوں کو کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے کی شرط پر عمرہ کی ادائی کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت نے 30 جون کو 12 سے 18 سال کی عمر کے #بچوں کو کرونا کی پہلی خوراک دینا شروع کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button