قومی خبریں

سوشل میڈیا پر مسلم لڑکیوں کے ساتھ ریپ کی بات کرنے والے پر خواتین کمیشن نے درج کرائی ایف آئی آر 

نئی دہلی،18؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دہلی کمیشن برائے خواتین نے ایک ایسے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جو سوشل میڈیا پر مسلم لڑکیوں کے ساتھ ریپ کی بات کرتا ہے۔ #مسلمان #لڑکیوں کے نمبر #انسٹاگرام پر ایک شخص نے عام کیا اور ان کے خلاف گالیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ دہلی کمیشن برائے خواتین کے نوٹس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے دہلی کمیشن برائے خواتین نے دہلی #پولیس کو #نوٹس جاری کیا تھا، جس پر پولیس نے جواب دیا کہ انہیں ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
جواب سے غیر مطمئن دہلی کمیشن برائے خواتین نے پولیس کو حاضر ہونے کاسمن جاری کیا جس کے بعد پولیس نے اب اس معاملے میں آئی پی سی کی دفعات 295A، 354A، 509 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور انسٹاگرام کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اکاؤنٹ چلانے والے ملزم سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی۔دوران تفتیش 19 سالہ غازی آباد میں رہنے والا ملزم نے کا اعتراف کیا کہ اس نے یہ اکاؤنٹ بنایا تھا۔
تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ملزم شخص #ذہنی #مریض ہے اور ذہنی علاج کر رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا جس کے بعد عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملزم کو علاج کے لیے آئی ایچ بی اے ایس میں داخل کرے۔ پولیس نے کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کرے گی اور مزید کارروائی کرے گی۔
#دہلی #کمیشن برائے #خواتین کی چیئرپرسن نے کہاکہ آج کل اس قسم کی گندگی سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہے جہاں کسی بھی مذہب اور برادری سے آنے والی لڑکیوں کے ساتھ بھی کھلے عام #عصمت دری کے بارے میں بات کی جا رہی ہے۔ ہم نے اس معاملے کا از خود نوٹس لیا اور بعد میں پولیس نے اس معاملے میں ایک ایف آئی آر درج کی اور ملزم کی نشاندہی کی۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم ایک ذہنی مریض ہے اور عدالت نے اسے علاج کے لیے آئی ایچ بی اے ایس بھیج دیا ہے۔ دہلی کمیشن برائے خواتین اس طرح کے کسی بھی غیر مہذب عمل کو برداشت نہیں کرے گا اور اگر کوئی مزید ایسی حرکت کرنے کی ہمت کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button