بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

گرل فرینڈ کا چونکا دینے والا انکشاف،   پولیس بھی حیران

500 روپے کے نوٹ میں چھپایا تھا موبائل سم 

غازی آباد ،18اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے غازی آباد کے مراد نگر کے خیراج پور گاؤں کے رہنے والے مرسلین قتل کیس میں ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ چونکا دینے والی بات اس وقت سامنے آئی جب پولیس نے اس کی گرل فرینڈ اور گرل فرینڈ کے خاندان کے افراد کو مرسلین قتل کیس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ گرل فرینڈ کا کہنا ہے کہ مرسلین اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔اس کا منصوبہ اسے بھگا کر شادی کرنا تھا۔

11 اگست کو وہ اسی نیت سے اس کے گھر پہنچا۔اس کی گرل فرینڈ نے بتایا کہ جب اس نے بھاگنے سے انکار کیا، تو مرسلین نے اس کے گھر میں اس کے دوپٹے سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ گرل فرینڈ نے بتایا کہ خوف کی وجہ سے اس نے مرسلین کی لاش کو گڑھا کھود کر دفن کردیا، لاش سے بدبو نہ آئے ، اس کے لیے لااس نے لاش کے اوپر نمک ڈال دیا ۔

جب لڑکی سے پوچھا گیا کہ لاش کو گڑھے میں دفن کرنے کا خیال کیسے آیا تو اس نے بتایا کہ ایک دن اس نے پڑوسیوں کے گھرپر ٹی وی سیریل ’ساودھان انڈیا ‘ دیکھا تھا، جس میں لاش کو گڑھے میں دفن کیے جانے کا سین دکھایا گیا۔خیال رہے کہ کسان یامین اپنے خاندان کے ساتھ خیراج پور گاؤں میں رہتا ہے۔ اس کابیٹا مرسلین(19) مزدوری کیا کرتا تھا۔ 11 اگست کی صبح تقریباً 10 ساڑھے دس بجے کے قریب ، مرسلین کے موبائل پر کال آئی ، جس کے بعد وہ یہ کہہ کر گھر سے نکلا کہ وہ کچھ دیر بعد لوٹے گا۔پولیس کے مطابق جب دو روز قبل مرسلین کا سم ایکٹیو ہوا ، تو اس کا لوکیشن ڈھکولی (باغپت) آیا۔

جب پولیس نے اس نمبر پر رابطہ کیا تو یہ سم آئس کریم بیچنے والے کپل کے پاس ملا۔ پوچھ گچھ کے دوران کپل نے بتایا کہ وہ خیراج پور گاؤں میں آئس کریم بیچنے گیا تھا۔ وہاں ایک لڑکی نے آئس کریم خریدی اور پانچ سو روپے کا نوٹ دیاتھا۔آئس کریم کی رقم کٹوانے کے بعد اس نے باقی رقم لڑکی کو واپس کر دی۔ گھر جا کر شام کو پیسے گنے ، تو پانچ سو روپے کے نوٹ میں ایک موبائل سم ملا۔ جب پولیس نے لڑکی کا آمنا سامنا آئس کریم والے سے کیا ،تو اس نے اس لڑکی کو پہچان لیا۔

#عاشق و #معشوق میں تقریباً دو سال سے #معاشقہ چل رہا تھا۔ اس معاملہ میں #لڑکی کے بھائی ، ماں اور #بہن کو #حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ #قتل اور #خودکشی کے معاملہ کو حل کرنے کے لیے #پوسٹ #مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ #موت کی وجہ واضح ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button