قومی خبریں

بی جے پی صدر جے پی نڈا اتراکھنڈکے دو روزہ دورے پر جائیں گے

نئی دہلی18اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بی جے پی صدر جے پی نڈا 20 اور 21 اگست کو اتراکھنڈ کے دوروزہ دورے پر جائیں گے۔ وہاں #نڈا #اسمبلی #انتخابات کے پیش نظر تنظیمی اجلاس منعقد کریں گے۔ وہ ایم ایل اے اور ارکان #پارلیمنٹ کے ساتھ #میٹنگ بھی کریں گے اور ریاستی حکومت کے کام کاج پر رائے بھی لیں گے۔

آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی صدر کا یہ دورہ بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔جے پی نڈا کے دورے کے پیش نظر ریاستی حکومت تیاریوں میں مصروف ہے۔ ریاستی صدر مدن کوشک نے اس سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔بی جے پی کے ساتھ ساتھ عام آدمی پارٹی نے بھی #اتراکھنڈ انتخابات کے لیے کمر کس لی ہے۔

کرنل اجے کوٹھیال عام آدمی پارٹی کے سی ایم کا چہرہ ہوں گے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے منگل کو یہ اعلان کیا۔ دہرادون میں پریس کانفرنس میں کجریوال نے کہا ہے کہ آج میں دوبڑے اعلانات کرنے آیا ہوں۔ پہلا اعلان یہ ہے کہ آنے والے انتخابات میں کرنل اجے کوٹھیال آپ کے ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر کچھ دن پہلے یہاں آئے تھے ، اس کے بعد ہم نے سروے کرایا۔

لوگوں نے کہاہے کہ اتراکھنڈ کی تشکیل کے بعد سے چند پارٹیوں نے ریاست کو مکمل طور پر لوٹا۔ لوگوں نے کہاہے کہ اب ہمیں لیڈر نہیں چاہیے ۔اب ہمیں ایک محب وطن سپاہی چاہیے۔ ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو اپنا گھر بھرنے کے بجائے اتراکھنڈ کو ترقی دے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button