قومی خبریں

پائلٹوں کی خدمات ختم کرنے کا فیصلہ منسوخ کرنے کے حکم کے خلاف ایئر انڈیا کی ہائی کورٹ میں اپیل

نئی دہلی، 18 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایئر انڈیا نے مستقل اورکانٹریکٹ پائلٹوں کی خدمات کو منسوخ کرنے اور بحال کرنے کے ایک رکنی جج کے فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔یہ معاملہ بدھ کو جسٹس راجیو شکدر اور تلونت سنگھ کی بنچ کے سامنے آیا لیکن بنچ نے ایئر انڈیا کے وکیل کی درخواست پر اسے 24 اگست کے لیے درج کیا۔

اس معاملے میں ایئر انڈیا کی جانب سے پیش ہوئے سالسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ اپیلوں کا دوسرا مجموعہ اگلے ہفتے سننا ہے۔ اس لیے ان اپیلوں کو بھی بیک وقت سنا جانا چاہیے۔ایئر انڈیا نے یکم جون کے ایک فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ بحال ہونے والے پائلٹوں کو تنخواہ دینا ہوگی۔

#ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ تنخواہ کے ماضی کے بقایہ جات، بشمول الاؤنس، حکومت کے قواعد کے مطابق ادا کرنا ہوں گے، جیسا کہ خدمت میں پائلٹوں کے لیے قابل قبول ہے۔اس نے یہ بھی کہا تھا کہ مستقبل میں کانٹریکٹ شدہ #پائلٹوں کے معاہدے میں توسیع ان کی اطمینان بخش کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایئر #انڈیا کی صوابدید پر ہوگی۔یہ حکم عدالت نے 40 سے زائد #پائلٹوں کی درخواست پر دیا۔ ان پائلٹوں کی #خدمات ایئر انڈیا نے گزشتہ سال 13 اگست کو #ختم کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button