
ریپ متاثر ہ کی شناخت ظاہر کرنے کا معاملہ: فیس بک اور انسٹاگرام نے راہل گاندھی کاپوسٹ ہٹایا
نئی دہلی،20؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی عصمت دری کی شکار لڑکی کی شناخت ظاہر کرنے کے معاملے میں فیس بک اور انسٹاگرام نے کارروائی کی ہے۔ دونوں سوشل میڈیا ویب سائٹس نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی پوسٹ کو بھی ہٹا دیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے #فیسبک اور انسٹاگرام سے کہا ہے کہ وہ ایسی پوسٹیں ہٹا دیں جو #عصمت دری کے شکار اور اس کے خاندان کی شناخت ظاہر کرتی ہیں۔
نیشنل #کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے فیس بک کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں اسے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ راہل گاندھی کے انسٹاگرام پروفائل پر پوسٹ کو ہٹائے جو دہلی #ریپ متاثرہ #لڑکی کے خاندان کی شناخت ظاہر کرتی ہے اور کمیشن کو اس کے بارے میں آگاہ کرے۔اس سے قبل ٹویٹر نے راہل گاندھی کے خلاف ریپ متاثرہ کے والدین کی شناخت ظاہر کرنے والی پوسٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔
#ٹوئٹر نے راہل گاندھی کا #اکاؤنٹ لاک کردیا کانگریس نے اس مسئلہ پر مظاہرہ بھی کیا تھا۔ تاہم بعد میں ٹوئٹر نے راہل کا اکاؤنٹ بحال کردیا۔دراصل راہل گاندھی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے اس لڑکی کی شناخت کو عام کیا جو کہ مبینہ طور پر اس سے ملنے کے بعد #دہلی میں ریپ کی گئی تھی۔ جس کے بعد نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف #چائلڈ رائٹس نے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کارروائی کی ہدایت دی۔



