
نئی دہلی،20؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا کی وجہ سے رات کو دیدار کرنے کے لیے ایک سال سے بند #تاج #محل کو 21 اگست سے دوبارہ کھولا جائے گا۔ عہدیداروں نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔ 17 مارچ 2020 کو پہلے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران تاج محل رات کو #دیدارکے لیے بند کر دیا گیا۔ اے ایس آئی سپرنٹنڈنگ وسنت کمار سوارناکر نے کہا کہ 21، 23 اور 24 اگست کو رات کو دیدار کے لیے اجازت ہوگی کیونکہ تاج محل ہر ہفتے جمعہ کو بند رہتا ہے اور اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ #زائرین کے لیے تین سلاٹ میں کھلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق #تاج کے دیدار کے لیے ہر سلاٹ میں 50 سیاحوں کو اجازت ہوگی۔کمار نے کہاکہ آگرہ کے 22 مال روڈ پرواقع اے ایس آئی آفس کے کاؤنٹر سے ایک دن پہلے ٹکٹ بک کیا جا سکتا ہے۔ٹورزم گلڈ آف آگرہ کے نائب صدر راجیو سکسینہ نے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے، لیکن یہ ہفتے کے آخر میں آنے والے مسافروں کو اس وقت تک متوجہ نہیں کرے گا جب تک کہ اتوار کی رات 10 بجے کے بعد لاک ڈاؤن اور #کرفیو ختم نہیں ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ #سیاح شہر کے رات کی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ وہ رات 10 بجے کے بعد اپنے #ہوٹلوں میں نہیں رہنا چاہتے۔



