اسپورٹسسرورق

شیفالی ورما ’دی ہنڈرڈ لیگ سے ہندوستان واپس ، آسٹریلیا کے دورے کی تیاری کریں گی

نئی دہلی،20؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان کی اسٹار خاتون #کرکٹر #شیفالی ورما نے دی ہنڈرڈ سے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ شفالی ورما برمنگھم فینکس کے لیے اوول انوینسیبلز کے خلاف دی ہنڈرڈز ایلیمینیٹر میچ نہیں کھیلیں گی۔ شیفالی ورما #آسٹریلیا کے دورے کی تیاری کے لیے ہندوستان واپس آگئی ہیں۔ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا کے دورے پر جانے سے پہلے بنگلور میں جمع ہو رہے ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑیوں جنہوں نے دی ہنڈریڈ میں حصہ لیا ہے انہیں بھی اس کیمپ میں شامل ہونا ہے۔

تاہم انگلینڈ سے واپسی کے بعد ان #کھلاڑیوں کو #قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔شیفالی ورما گزشتہ تین ماہ سے انگلینڈ میں تھیں۔ شیفالی نے اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ، ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے دی ہنڈریڈ لیگ کھیلنا شروع کیا۔ ایک دیگرہندوستانی کھلاڑی اسمرتی مندھانا کی ٹیم نے بھی ہنڈرڈ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، لیکن وہ ستمبر میں آسٹریلیا جانے سے قبل اپنے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے لیے گھر واپس آگئی ہیں۔

ورما کے لیے #ٹورنامنٹ ملا جلا رہا۔ وہ صرف ایک بار 25 سے زیادہ #رنز بنا سکیں، لیکن اس میں انہوں نے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 76 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو ویلش فائر کے خلاف فتح کی طرف لے گئیں۔ اس اننگز کی وجہ سے ان کی ٹیم اگلے مرحلے تک پہنچ سکی۔ انسٹاگرام پر ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ مجھے اس گروپ کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا۔ دوستی اور یادیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی۔ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے ٹیم کو نیک خواہشات۔

متعلقہ خبریں

Back to top button