
نئی دہلی ، 20 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) آئی پی ایل 2021 کا دوسرا مرحلہ آئندہ مہینے سے یو اے ای میں شروع ہونے سے پہلے سن #رائزرس #حیدرآباد کے تیز گیند باز #سندیپ شرما رشتہ #ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں سندیپ نے اپنی گرل فرینڈ نتاشا ساتوک سے شادی کرلی ہے یہ معلومات سن رائزرس حیدرآباد کے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ دی گئی۔
سن رائزرس حیدرآباد نے سندیپ شرما اور نتاشا ساتووک کی شادی کی #تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ایس آر ایچ فیملی میں ایک خاص شخص کی اینٹری، مسٹر اور مسز شرما کو مبارکباد ایک لمبی اننگز کے لئے۔سندیپ اور نتاشا ساوتھ انڈین ویڈنگ آوٹ فٹ میں ایک دوسرے کو کامپلی مینٹ کرتے نظرآرہے تھے ۔
جہاں سندیپ نے سفید رنگ کا دھوتی کرتا پہنا ہوا ہے وہیں نتاشا نے اورنج ریڈ شیڈ کی کانجی ورم ساڑی پہنی ہوئی تھی۔سندیپ نے ہندوستان میں آئی پی ایل 2021 کے پہلے مرحلے میں حیدرآباد کی طرف سے محض تین مقابلوں میں شرکت کی ہے جس میں انہوں نے صرف ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔



