قومی خبریں

گیان واپی مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت کیلئے عدالت میں درخواست

وارانسی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) اترپردیش کے ضلع #وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت دینے کے لئے پانچ خواتین کی جانب سے داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ضلع کورٹ نے ریاستی حکومت سمیت سبھی فریقین سے اس ضمن میں جواب طلب کیا ہے۔پانچ #خواتین کی جانب سے گیان واپی مسجد میں پوجا پاٹ کرنے کے لئے عدالت میں عرضی داخل کی گئی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے آج وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ریاست کی یوگی حکومت، مسجد انتظامیہ اور #کاشی ویشوناتھ #مندر کے ٹرسٹی بورڈ سے اس پر جواب طلب کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ کورٹ میں خواتین کی جانب سے داخل عرضی میں اس بات کی اجازت طلب کی گئی ہے کہ #گیان واپی #مسجد کے اندر مان شری نگر گوری، #بھگوان گنیش، بھگوان ہنومان اور دیگر کی پوجا ارچنا کی اجازت دی جائے۔ اس کے پیچھے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ مسجد کے پرانے احاطے میں ان سبھی دیوتاؤں کے عکس کسی نہ کسی صورت میں موجود ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بنارس میں واقع گیان واپی مسجد کے سلسلے میں کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے کورٹ میں عرضی داخل کر کے اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ مسجد کو ایک مندر توڑ کر تعمیر کیا گیا ہے اس لئے مسجد کے نیچے کھدائی کر کے اس کا سروے کرایا جائے اور یہ معاملہ فی الحال تحت کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

وہیں دوسری جانب جیسے جیسے یوپی اسمبلی کے انتخابات قریب آرہے ہیں اس ایسا محسوس ہوتا ہے کہ منظم سازش کے تحت ایسے حساس موضوعات کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ فرقہ واریت کو ہوا دے کر سیاسی روٹی سینکی جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button