دیوبند22اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دارالعلوم دیوبنداس سال کورونا #وائرس پھیلنے کی وجہ سے نئے داخلہ نہیں لے گا اور حکومت کی ہدایات کے مطابق مختلف کلاسیں ہوں گی۔ مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایاہے کہ #دارالعلوم #دیوبند کی تعلیمی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال بھی کوئی نیا داخلہ نہیں ہوگا ، بلکہ پنجم ،ششم اورہفتم کے پرانے طلباء 31 اگست کو اگلی کلاس میں داخلہ کا عمل یکم ستمبر 2021 تک مکمل کریں تاکہ 1 ستمبر 2021 سے حکومت کی ہدایات کے مطابق کوویڈ پروٹوکول کے مطابق تدریسی کام شروع کیاجا سکے۔
مولانا نعمانی نے تمام طلباء سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہنیں ، دوسروں سے فاصلہ رکھیں اور ہاتھوں کی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔اس سے قبل #مہتمم کی ہدایات کے مطابق چہارم #عربی تک طلبہ کے داخلے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اترپردیش حکومت نے نویں سے #بارہویں #کلاسوں کے لیے اسکول کھولے ہیں ، جبکہ کلاس ششم سے آٹھویں کے لیے 23 اگست اور پہلی سے پانچویں کی کلاسوں کے لیے یکم ستمبرسے ہے۔



