قومی خبریں

نوجوت سنگھ سدھوکے مشیر بے قابو اب اندرا گاندھی پرمتنازعہ خاکہ شیئر کیا

چنڈی گڑھ22اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب #کانگریس کے صدر #نوجوت #سنگھ #سدھو کے مشیر مالویندر سنگھ مالی نے ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بارے میں ایک متنازعہ خاکہ پوسٹ کیا ہے۔ اس سے قبل مالویندرکے بیان نے #کشمیر کے حوالے سے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے اور وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بھی ایسا نہ کرنے کی وارننگ دی ہے۔تازہ تنازعہ میں مالویندر سنگھ نے ایک فیس بک #پوسٹ #شیئر کی ہے ، جو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے متعلق ہے۔

اس میں اندرا گاندھی کا ایک خاکہ بنایا گیا ہے ، جس میں وہ انسانی کھوپڑیوں کے ڈھیر کے قریب کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویرمیں ایک بندوق پکڑی ہوئی ہیں ، جس کی ٹیوب پر انسانی کھوپڑی بھی ہے۔ اس متنازعہ خاکے کو پوسٹ کرنے کے بعد پنجاب کانگریس میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔

پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کے چار مشیروں میں سے ایک مالویندر سنگھ مالی نے بدھ کو #تنازعہ کھڑا کیا جب انہوں نے کشمیر کو ایک علیحدہ ملک کا دعویٰ کیا اور کہاہے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں غیر قانونی قابض ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں مالویندرسنگھ نے کہاہے کہ کشمیر ایک الگ ملک ہے اور بھارت اور پاکستان دونوں غیر قانونی قابض ہیں۔ کشمیر وہاں کے لوگوں کا ہے۔ اس ٹویٹ کے بعد نہ صرف دیگر پارٹیوں کے لیڈران بلکہ کانگریس لیڈروں نے بھی مالویندرکونشانہ بنایاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button