فلمی دنیا

تبوکا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی عرف تبو کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔تبو نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مداحوں کا خبردار کیا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے اس لیے وہ اس اکاؤنٹ سے آنے والے کسی بھی پیغام کو نظر انداز کریں۔معروف اداکارہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا،اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی کسی بھی پوسٹ یا لنک پر بھی کلک مت کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ 2 ماہ کے دوران بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے جس میں گلوکارہ آشابھوسلے، ہدایت کار و اداکارہ فرح خان،اداکارہ ایشا دیول، اُرمیلا ماتونڈکر اور سشمیتاسین کی بیٹی سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button