
چنئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)خلیج بنگال میں پانی کے اندر آنے والے زلزلے کے بعد منگل کو #آندھراپردیش کے #چنئی اور کاکی ناڈا میں #زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔منگل کو خلیج بنگال میں 5.1 شدت کا زیر زمین زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ زلزلہ رات 12.35 بجے آیا۔ اس کا مرکز آندھرا پردیش میں کاکیناڈا سے 296 کلومیٹر جنوب مشرق میں خلیج بنگال میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
زلزلے کا مرکز چنئی سے 320 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں تھا۔ چنئی ، کاکیناڈا اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں نے کچھ دیر کے لیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ، راجول ، پالاکلو اور نراس پورم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔کاکیناڈا میں پنکھے گھروں میں ہلنے لگے اور چیزیں #الماریوں سے گرنے لگیں۔ کچھ لوگوں نے بتایاہے کہ زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ چنئی کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔



