بین ریاستی خبریں

حاجی پور : اساتذہ تبادلہ کے ضابطہ سے میچوئل شرط حذف کی جائے،

ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کی نشست میں مرد اساتذہ کاحکومت سے مطالبہ

حاجی پور(اردودنیانیوز)ضلع اردو ٹیچر ایسوسی ایشن ویشالی کے کارکنوں کی ایک اہم میٹنگ شہر حاجی پور نون گولہ واقع ڈاکٹر عظیم انصاری کی رہائش گاہ پر ماسٹر محمد عظیم الدین انصاری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں حکومت بہار کے ذریعے کنٹریکٹ پر بحال لیڈی اور معذور ٹیچر وں کی ضلع ٹرانسفر کا ضابطہ و قانون بناکر تبادلہ کی راہ ہموار کی ہے۔

ا س قانون پر کارکنوں نے اعتراض کرتے ہوئے زبردست مخالفت کی اور کہا کہ اس میں ترمیم ہو اور کنٹریکٹ پر بحال سبھی ٹیچروں کو پریشانی و دشواری کو دیکھتے ہوئے مشترکہ طور پر تبادلہ ہو۔ میٹنگ سے پروفیسر محمد واعظ الحق نے کہا کہ سرکار نے جو تبادلے کی پالیسی بنائی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے جب تبادلہ ہو توسب کا ہو۔ عورت اور معذور کیوں-مرد استاتذہ کے تبادلے میں میچول یعنی متبادل کی قیدو بند لگا کر ذہنی پریشانیوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

چونکہ میچوئل ملے گا نہیں تو دور دراز ضلع میں ہی پڑے رہیں گے۔ وہیں ماسٹر محمد عظیم الدین انصاری نے کہا کہ سرکار نے بحالی تو آسان طریقہ سے کرلی مگر ٹرانسفر کو پیچیدہ بنادیا گیا ہے۔2007سے لیکر 2016,2014میں بے روزگار افراد بحال ہوکر روزی روٹی کے لیے بال بچوں کو چھوڑ کر اس امید سے ریاست کے دیگر اضلاع میں درس وتدریس میں لگ گئے کہ سرکار ایک دن تبادلہ کر ے گی اور جب امید جگی تو مرد ٹیچروں کے لئے میچوئل کی شرط عائد کرکے ذہنی پریشانیوں میں ڈال دیا گیا جبکہ خواتین وہ معذور ٹیچروں کو مشترکہ طور پر تبادلے کی ضابطے وقانون بنا کر راہ ہموار کی گئی ہے ۔جس سے خواتین اور معذور ٹیچرس اپنے ہوم اضلاع میں تبادلہ کر لیں گے۔

وہیں بڑی تعداد میں جنرل ٹیچرس تبادلے سے محروم ہو جائیں گے۔ چونکہ جنرل مرد ٹیچروں کے لئے میچوئل متبادل ملنے پر ہی اپنے ضلع میں رہ سکیں گے۔ حکومت بہار کو نہایت سنجیدگی کے ساتھ غور کر کے ضابطہ وقانون میں نظر ثانی کر میچوئل یعنی متبادل کے قیدو بند کو ہٹاکر مشترکہ تبادلے کی راہ ہموار کرنی چاہئے تاکہ سبھی دور دراز کے ٹیچر اپنے ہوم ضلع میں ٹرانسفر ہو کر محنت و لگن سے اپنے فرائض کو انجام دیتے ہوئے معیاری تعلیم کو یقینی بنا ئیں۔

نشست میں حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ بحالی کے بعد کنٹریکٹ اساتذہ کاتبادلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے ۔ جہاں جس کی بحالی ہوئی وہیں اساتذہ اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں اور جب حکومت نے اساتذہ کے ٹرانسفر کا ضابطہ بھی کیا تو ایسی بندش لگادی گئی جس سے مرد اساتذہ مستفید نہیں ہوسکیںگے۔

کیونکہ میچوئل نہ ہونے سے وہ جہاں ہیں وہیں رہ پائیںگے۔ ڈاکٹر الحاج محمد عظیم انصاری کے اظہار تشکر پر میٹنگ ختم ہوئی۔ اس میٹنگ میں ماسٹر محمد قمر الدین ، کبیر عالم ،پروفیسر مسیح الدین خان حامد انصاری ،محمد مشتاق قادری ماسٹر محمد ضیاء الدین ،ڈاکٹر غیاث الدین محمد امیر الدین ،افروز عالم مسجد چوک ، صدام حسین وغیرہ اہم شخصیات شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button