
بین الاقوامی خبریںدلچسپ خبریں
امریکی فوجی طیارے میں پیدا ہونے والی افغان بچی کا نام طیارے کے کوڈ پر رکھ دیا گیا
نیویارک ،26؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی فوجی طیارے میں پیدا ہونے والی افغان بچی کا نام طیارے کے کوڈ نام کے مطابق ریچ رکھ دیا گیا۔ #فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کو کابل سے اڑان بھرنے والے C-17 طیارے میں موجود #افغان خاتون نے #بچی کو #جنم دیا جس کا نام اس طیارے کے کوڈ نام کے مطابق ریچ Reach رکھ دیا گیا۔
یاد رہے کہ امریکی #فضائیہ کے ہر طیارے کا ایک کوڈ نام ہوتا ہے جو دوسرے طیاروں اور کنٹرول ٹاورز کے ساتھ بات چیت کرتا ہے جبکہ C-17 کارگو طیاروں کا کوڈ نام عام طور پر ریچ Reach ہوتا ہے جس کے بعد ایک نمبر آتاہے۔ امریکی یورپین کمانڈ کے سربراہ جنرل ٹوڈ وولٹرز نے کہا کہ مذکورہ افغان خاندان کو لانے والے طیارے کا #کوڈ نام ریچ 828 ہے اور بچی کے والدین نیاس کا نام اسی بنیاد پر ریچ رکھنے کا فیصلہ کیا۔



