
واشنگٹن،26؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مشرقی یورپی ملک یوکرائن کے شہر اوڈیسا کے نواح میں سوویت رہنما جوزف #اسٹالن کے دور کی ایک درجن سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اب تک ان #قبروں میں آٹھ ہزار تک #انسانوں کی جسمانی #باقیات کی موجودگی ثابت ہو چکی ہے۔ ان قبروں کی محتاط #کھدائی ابھی جاری ہے، اس لیے وہاں دفن کردہ انسانوں کی مجموعی تعداد اور زیادہ ہو سکتی ہے۔
مؤرخین کا اندازہ ہے کہ ان ہزاروں افراد کو انیس سو سینتیس سے لے کر انیس سو انتالیس تک کے عرصے میں اس دور کی سوویت ریاست کی خفیہ پولیس نے ہلاک کیا تھا۔ ایسی کئی اجتماعی قبریں گزشتہ برسوں کے دوران بھی دریافت ہوئی تھیں۔ #سوویت رہنما اسٹالن کے دور میں یوکرائن کے لاکھوں باشندوں کو یا تو جبری مشقتی کیمپوں میں بھیج دیا گیا تھا یا انہیں #قتل کر دیا گیا تھا۔



