اپنے ترجمانوں کو لگام لگائیں، لوگوں کو طالبان کہنا بندکریں ، اویسی کا بی جے پی پرحملہ
نئی دہلی27اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغانوں سمیت شہریوں کے انخلاء کے عمل کے درمیان افغانستان کے دارالحکومت کابل کے خودکش دھماکوں نے پوری دنیا کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ بھارت کو انٹیلی جنس ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس حملے کے پیچھے #داعش خراسان کا ہاتھ سامنے آیا ہے۔
ادھر آل انڈیا #مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین #اویسی نے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بی جے پی سے پوچھا ہے کہ کیا #طالبان کو یو اے پی اے کے تحت دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا جائے گا؟ اویسی نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ افغانستان میں ہمارے سفارت خانے پر دو بار حملہ کیا گیا۔ جس میں ہم نے ایک سفارتکار کھو دیا۔ حقانی نیٹ ورک اس حملے کا ذمہ دار تھا۔ اب وہ اقتدار میں ہیں۔ کیا آپ طالبان کو یو اے پی اے کے تحت #دہشت گرد کہہ سکتے ہیں؟ اگر نہیں ، کیا بی جے پی اپنے #ترجمانوں سے کہے گی کہ وہ خاموش رہیں اور لوگوں کو ٹی وی پر طالبان کہنابندکریں؟



