بین ریاستی خبریں

آن لائن تعلیم کا شاخسانہ: آن لائن کلاس کے دوران نابالغہ نے سوشل میڈیا پر اپنی فحش ویڈیوز پوسٹ کردیں

احمد آباد ، 28اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یہ خبر ان والدین کے لیے سخت تشویش کا باعث ہے ،جن کے بچے آن لائن تعلیم کے لیے موبائل فون کا دھڑلے سے استعمال کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک چونکا دینے والاواقعہ احمد آباد میںپیش آیا ہے ، جہاں ایک 15 سالہ لڑکی نے آن لائن تعلیم کے دوران اپنی عریاں ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شروع کر دیا۔

جب والدین نے بیٹی کی ویڈیو دیکھی تو دونوں کواٹیک آگیا۔ رشتہ داروں نے بیٹی کی کونسلنگ کے لیے ہیلپ لائن کی مدد لی۔والدین نے ہیلپ لائن کو بتایا کہ انہوں نے بیٹی کو آن لائن پڑھائی کے لیے نیا موبائل خریدا تھا ، لیکن بیٹی کو موبائل کی اتنی لت لگ گئی کہ وہ ہر وقت موبائل میں مصروف رہتی،والدین دونوں ملازمت کرتے ہیں ، اس کی وجہ سے اس کی بیٹی زیادہ تر گھر پر اکیلی رہتی تھی۔

اس دوران وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ سوشل سائٹوں کے ذریعہ ایسے لوگوں کے ساتھ کیسے رابطے میں آئی کہ وہ ان لوگوں کے مطالبہ پر اپنی پورن ویڈیو سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کرنے لگیں ۔کونسلنگ کے دوران نابالغہ نے بتایا کہ اس نے کچھ لڑکیوں کی عریاں ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی تھی، ان میں کئی لڑکیاں روزانہ اپنی پورن ویڈیوز اپ لوڈ کرتی تھیں اور ان کی ویڈیوز پر لڑکوں کے ڈھیر سارے تبصرے ہوتے تھے۔ وہ ان کے تبصرے کو مسلسل پڑھتی تھی اور انہیں ’رپلائی‘ بھی دینے لگیں ، اس دوران لڑکوں نے اس سے اپنی فحش ویڈیو بنانے کا مطالبہ کردیا،لڑکوں کی اس مانگ کے پیش نظر اس نے بھی اپنی ایک عریاں ویڈیو اپ لوڈ کردی،جس پر سینکڑوں کمنٹ آئے تو اسے پسند آیا اور پھر وہ ہر روز اپنی فحش ویڈیوز اپ لوڈ کرنے لگی۔

نابالغ کی کچھ ویڈیوز ان کی خالہ کی بیٹی نے انسٹاگرام پر دیکھی تھیں۔ اس کے بعد اس کی اطلاع والدین تک پہنچائی گئیں۔ جب والدین نے یہ ویڈیوز دیکھیں تو ان کے پیر کے نیچے کی زمین کھسک گئی ۔ رشتہ داروں نے کسی طرح صورتحال کو سنبھالا اور دونوں کا علاج کروانے کے ساتھ ساتھ نابالغہ کی 181 ہیلپ لائن کی ٹیم نے کونسلنگ کی،ہیلپ لائن ٹیم نے اس کی تمام ویڈیوز حذف کر دیں اور پھر سائبر کرائم کو اس کی اطلاع دی۔کونسلنگ کے بعد بیٹی نے والدین سے معافی مانگ کر وعدہ کیا کہ جب تک وہ نہیں ہوں گے ، وہ موبائل کو ہاتھ نہیں لگائے گی۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

متعلقہ خبریں

Back to top button