پداپلی : (اردودنیانیوز) تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن پداپلی کے زیر اہتمام تحریری مقابلہ بعنوان یوم جمہوریہ و مجاہدین وطن کا کامیاب انعقاد تفصیلات کے مطابق کریسنٹ بی ایڈ کالیج فاران محلہ میں تحریری مقابلہ تین زبانوں میں منعقد کیا گیا جس میں مختلف اسکولس و کالیجس کے 150 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا ہے تحریری مقابلہ کا آغاز صبح 10:30 سے شروع ہوکر 12:00 بجے ختم ہوا،
اس تحریری مقابلہ میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو 26جنوری کے موقعہ پر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔




