
اجین میں کچھ لوگوں نے زبردستی ایک مسلم شخص سے جئے شری رام کا نعرہ لگوایا-ویڈیو وائرل
زبردستی جئے شری رام کے نعرے لگوانے پر 2 افراد گرفتار
اجین،29؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کچھ لوگوں نے زبردستی ایک مسلم شخص سے جئے شری رام کا نعرہ لگوایا ۔ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معاملہ اجین سے 70 کلومیٹر دور گاؤں سیکلی کا ہے، جہاں ایک مسلم کباڑی سے کچھ لوگوں نے زبردستی جئے شری رام کے نعرے لگوائے ۔
اس کے ساتھ ہی کباڑی کو گاؤں میں داخل نہ ہونے کی دھمکی بھی دی گئی۔اس واقعہ کے بعد نصف شب میں فریادی کی شکایت پر دو افراد کے خلاف نامزد کیس درج کیا گیا ہے۔پولیس نے ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 505 (2)، 506،153 کے تحت جھارڈا تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ دونوں نامزد افراد کے علاوہ تین چار نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ایس ڈی او پی آر کے رائے نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ماہی پور کا رہائشی عبدالرشید سیکلی گاؤں میں کباڑی کا کاروبار کرنے گیا تھا، جہاں کچھ لوگوں نے اسے گاؤں میں کاروبار نہ کرنے کی دھمکی دی۔
اس کے بعد دو نوجوانوں نے عبدالرشید کو مذہب کے نام پر دھمکیاں دیں۔ اس کے ساتھ اس نے جئے شری رام کے نعرے لگوائے اور گاؤں میں داخل نہ ہونے کی دھمکی بھی دی۔ اس واقعے کے بعد جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو پولیس الرٹ ہو گئی۔معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اے ایس پی اور دیگر انتظامی افسران نصف شب میں جھارڈا ا پہنچے۔ فریادی کی شکایت پر پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے ساتھ دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا ہے۔
Muslim Man In Ujjain Forced To Chant Jai Shri Ram,2 accused have been arrested under sections 323, 294, 331,153(A), 505(2),34 of IPC @ndtv@ndtvindia pic.twitter.com/wqiIi1Qfbz
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) August 29, 2021
Join Urdu Duniya WhatsApp Group



