اسپورٹسسرورق

شوٹر اونی لیکھرا پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون

ٹوکیو،30؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ہندوستان کی اونی لیکھرا Avani Lekhara نے پیر کے روز یہاں ٹوکیو پیرالمپک گیمز شوٹنگ ایونٹ میں خواتین کی آر 2 10 ایئر رائفل کلاس ایس ایچ 1 میں طلائی تمغہ جیت کر ہندوستانی کھیلوں میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔جے پور سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ شوٹر پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی 2012 میں ایک کار حادثے میں زخمی ہوئی تھی۔

انہوں نے 249.6 پوائنٹس حاصل کرکے عالمی ریکارڈ کی برابری کی۔ یہ پیرالمپک گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔اونی سے پہلے مرلی کانت پیٹکر (مردوں کی تیراکی، 1972)، دیویندر جھاجریہ (مردوں کی جیولین تھرو، 2004 اور 2016) اور ماریپن تھنگاویلو (مردوں کی اونچی چھلانگ، 2016) نے ہندوستان سے پیرالمپک کھیلوں میں طلائی تمغے جیتے۔اونی نے کہاکہ میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتی۔

مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں دنیا میں ٹاپ اوپر ہوں۔ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ان کھیلوں کے شوٹنگ مقابلے میں ہندوستان کا پہلا تمغہ بھی ہے۔ یہ ٹوکیو پیرالمپکس میں ملک کا پہلا طلائی تمغہ بھی ہے۔ اونی پیرالمپک گیمز میں میڈل جیتنے والی تیسری ہندوستانی خاتون ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے اپنی ذمہ داری ادا کی ۔ امید ہے کہ ہم مستقبل میں مزید تمغے جیتیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button