
حیدرآباد: 18/ جنوری(اردودنیا) ضلع راجنا سرسلہ کے ویملواڑہ میں د وست کی سالگرہ تقریب سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ،حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ان کی تیز رفتار بائیک نے نندی کمان علاقہ میں ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دیدی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ 19سالہ پی وینکٹیش اور 19سالہ اجئے کمار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ان کا تعلق انکشاپورسے تھایہ دونوں دوست اور ڈگری میں زیر تعلیم تھے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرسلہ کے اسپتال منتقل کردیا۔



