قومی خبریں

کورونا بحران کے دوران لوگ بے روزگار ہوگئے  اور بی جے پی کی کمائی میں 50 فیصد کا اضافہ ہوگیا:دیپک شرما

شملہ،31؍اگست: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا بحران کے دوران لوگ بے روزگار ہو گئے۔کروڑوں لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں۔معاشرے کے ہر طبقے کی اوسط آمدنی کم ہوئی لیکن حیرت انگیز طور پر بی جے پی کی آمدنی اس مدت کے دوران پچاس فیصد سے بڑھ کر 3623.28 کروڑ ہوگئی۔یہ تازہ اعداد و شمار تعجب خیز ہیں۔ریاستی کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان دیپک شرما نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب پوری انسانیت پر زندگی کا بحران تھا، ہر ایک کی روزی ،روٹی پر سوالات اٹھائے گئے تھے، ایسی صورتحال میں بی جے پی کی آمدنی میں اضافہ حیران کن ہے۔
کیا کاروبار کیا جس کی وجہ سے اس کی آمدنی بڑھ گئی 2410 کروڑ سے 3623 کروڑ ہوگئی ۔کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ مزدور بھوک سے مر رہا ہے، چھوٹے تاجر کی آمدنی ختم ہوچکی ہے۔ کسان-باغبان، متوسط طبقہ اپنی روزی ،ر وٹی کھو چکا ہے، کروڑوں لوگوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے، لیکن بی جے پی کی کمائی دن رات پھل پھول رہی ہے۔ ہے بی جے پی کو اس کمائی کا انکشاف عام کرنا چاہیے۔
وہ صنعتکار کون ہیں جنہوں نے کورونا بحران کے دوران ،کاروبار ختم ہونے کے باوجود بی جے پی کو اربوں روپئے کا عطیہ کیا۔یہ مکمل طور پر مشکوک ہے۔ لوگ بی جے پی سے اس آمدنی کے عطیہ دینے والوں کے نام جاننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ نہیں ہیں جنہیں مودی حکومت ملک کی قیمتی جائیدادیں بیچ رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button