بین ریاستی خبریںسرورقفلمی دنیا

کنگنا رناوت نے عدالت سے جاوید اختر کے ہتک عزتی مقدمہ ختم کرنے کی اپیل کی

ممبئی یکم ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر سے متعلق ہتک عزتی کیس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کنگنا نے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اور اندھیری کورٹ کیس کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل کنگنارناوت کے وکیل نے اندھیری کورٹ کیس پر اسٹے مانگا تھا ، لیکن عدالت نے انکار کر دیا۔آندھیری عدالت نے کنگنا کو بدھ کو عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیا ہے۔

اگرکنگنارناوت نہیں آئیں تو عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی وارننگ دی ہے۔کنگنا رناوت کو ہتک عزتی کے مقدمے میں مارچ میں اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے ضمانت دی تھی۔جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزتی کے کیس کی جمعرات کو سماعت ہوئی۔جس کے بعد عدالت کنگنا رناوت کی ضمانت منظور دراصل جاوید اختر ہتک عزتی کیس میں کنگنا رناوت کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

اسے منسوخ کرنے کے لیے کنگنارناوت نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔انھوں نے ضمانت کے لیے درخواست بھی دائر کی تھی ، جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کنگنارناوت کوضمانت دے دی۔ جاوید اختر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کنگنا رناوت پر ان کے خلاف ہتک آمیز اور بے بنیاد بیانات دینے کا الزام لگایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button