قومی خبریں

وزیراعظم نے سوامی پربھوپاد کی 125 ویں سالگرہ پر 125 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کیا

نئی دہلی، یکم ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا کانشیسنس (اسکان) کے بانی سری بھکت ویدانت سوامی پربھوپادا A. C. Bhaktivedanta Swami Prabhupada کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر 125 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کیا۔ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ایک تقریب میں یادگاری سکہ جاری کرنے کے بعد اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے سوامی پربھوپاد کو کرشنا کا مافوق الفطرت بھکت قرار دیا اور کہا کہ وہ ایک عظیم محب وطن بھی تھے۔

انہوں نے کہاکہ سوامی جی نے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں قربانی دی تھی۔ یہاں تک کہ انہوں نے عدم تعاون کی تحریک کی حمایت میں اسکاٹش کالج سے اپنا ڈپلومہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔سوامی پربھوپادا نے ملک اور بیرون ملک میں سو سے زائد مندر بنائے اور دنیا کو بھکتی یوگا کا راستہ دکھاتے ہوئے کئی کتابیں لکھی۔

ان کے قائم کردہ اسکان کو عام طور پر ’ہرے کرشنا آندولن‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں واقع اسکان مندر اور گروکول ہندوستانی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button