قومی خبریں

طالبان یا تو دہشت گرد ہیں یا نہیں، اگر وہ ہیں تو پھر بات کیوں؟ عمر عبداللہ کا حکومت پرطنز

سرینگر، یکم ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغانستان میں پھنسے ہندوستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے حزب اختلاف نے قطر میں ہندوستان کے سفیر کی طالبان رہنما سے ملاقات پر حکومت کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔ شیوسینا کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی کے بعد اب نیشنل کانفرنس لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس حوالے سے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے یہ فیصلہ کرے کہ طالبان دہشت گرد تنظیم ہے یا نہیں۔عمر عبداللہ نے کہاکہ طالبان یا تو دہشت گرد تنظیم ہے یا نہیں، براہ کرم واضح کریں کہ آپ اسے کیسے دیکھتے ہیں۔ اگر وہ دہشت گرد گروہ ہیں تو پھر آپ ان سے کیوں بات کر رہے ہیں؟ اگر نہیں تو کیا آپ (مودی حکومت) اقوام متحدہ جائیں گے اور اسے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالیں گے؟ آپ پہلے فیصلہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button