بین الاقوامی خبریں

  کابل کے قصر صدارت کے پاس خواتین کے مظاہرے میں’ حقوق ‘کا مطالبہ

 کابل ، ۴؍ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغان خواتین کے ایک چھوٹے گروپ نے جمعہ کو کابل میں صدارتی محل کے قریب احتجاج کیا، انہوں نے طالبان سے ایک ایسے موقع پر مساوی حقوق کا مطالبہ کیا جب افغانستان کے نئے حکمران حکومت سازی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

کابل میں یہ احتجاج کئی دنوں میں خواتین کا دوسرا احتجاج تھا، اس سے قبل ایک احتجاج مغربی شہر ہرات میں ہوا تھا۔ تقریباً 20 خواتین مائیکروفون کے ساتھ مسلح طالبان کے سامنے جمع ہوئیں، جنہوں نے مظاہرے کو آگے بڑھنے دیا۔خواتین نے تعلیم تک رسائی، کام پر واپس آنے کے حق اور ملک کی حکمرانی میں کردار کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جو کارڈ اٹھا رکھے تھے ان میں سے ایک پر لکھا تھاکہ آزادی ہمارا نصب العین ہے، ہمیں اس پر فخر ہے‘۔

ایک موقع پر ایک جنگجو طالبان ہجوم میں گھس گیا، لیکن عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ ان لوگوں پر برہم تھا، جو مظاہرے کو دیکھنے کے لیے رک گئے تھے۔طالبان نے کہا ہے کہ خواتین اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گی اور گھر سے باہر کام کر سکیں گی، جب عسکریت پسند آخری بار اقتدار میں تھے تو خواتین کو حقوق سے محروم کر دیا گیا تھا۔ لیکن طالبان نے یہ عزم بھی ظاہر کیا ہے کہ وہ شریعت، یا اسلامی قانون نافذ کریں گے، لیکن تفصیلات نہیں دیں۔

طالبان کے لیے ممکنہ طور پر بحران میں گھری ہوئی معیشت زیادہ پریشانی کا باعث ہے، جو بحران میں مبتلا ہے۔ سرکاری ملازمین کو کئی مہینوں سے ادائیگی نہیں کی گئی، اے ٹی ایم مشینوں کو بند کر دیا گیا ہے اور بینک ہفتے میں 200 ڈالر تک رقم نکالنے کی پابندی لگا رہے ہیں، جس کی وجہ سے بینکوں کے باہر بڑے ہجوم بن گئے ہیں۔ ملک میں شدید خشک سالی ہے اور امدادی گروپوں نے بڑے پیمانے پر بھوک کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

طالبان نے کہا ہے کہ ویسٹرن یونین سے رقوم کی منتقلی دوبارہ شروع ہو جائے گی، جس نے عسکریت پسندوں کے گزشتہ ماہ کابل میں داخل ہونے کے بعد اپنی سروس بند کر دی تھی۔ اس سے افغان شہریوں کو بیرون ملک مقیم اپنے رشتہ داروں سے نقد رقوم وصول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ لیکن افغانستان کے بیشتر غیر ملکی ذخائر بیرون ملک موجود ہیں اور منجمد ہیں جب کہ مغربی ممالک یہ غور کر رہے ہیں کہ طالبان کے ساتھ کس طرح کے روابط رکھے جائیں، جس سے مقامی کرنسی پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

15 اگست کو طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد بیشتر مغربی سفارت خانے خالی اور بند کر دیے گئے تھے۔طالبان نے سفارتکاروں کی واپسی پر زور دیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حکام نے افغانستان کی آزاد سول ایوی ایشن انتظامیہ سے ملاقات کی ہے۔ لیکن ایئرلائن کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کہا کہ ایئرپورٹ سے ملبے کو صاف کرنے اور معمول کا کام بحال کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button