
سینٹ کٹس 5ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سینٹ لوشیا کنگز سی پی ایل 2021 کے 15 ویں میچ میں فاف کی 120 رنز کی ناقابل شکست اننگ سی پی ایل میں غیر ملکی بیٹسمین کی جانب سے کھیلی گئی سب سے بڑی اننگ ہے۔ اس سے قبل گلین فلپس نے جمیکا کی جانب سے سال 2018 میں سینٹ کٹس اور پیٹریاٹس کے خلاف 103 رنز کی اننگ کھیلی ہے۔ فاف Faf du Plessis نے سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریاٹس کے میچ میں سنچری بنائی ہے۔ فاف نے اپنی سنچری میں 13 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ انہوں نے 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 120 رنز کی اننگ کھیلی جس میں انہوں نے 60 گیندوں کا سامنا کیا۔
فاف نے صرف 51 گیندوں میں سنچری بنائی۔ اس سے قبل انہوں نے صرف 25 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر اپنا ارادہ واضح کر دیاتھا۔ یہ ٹی 20 کرکٹ میں فاف کی دوسری سنچری ہے۔ ڈو پلیسیس سی پی ایل میں سینٹ لوشیا کنگز کے لیے سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ ڈو پلیسی سے پہلے پولارڈ نے سال 2018 میں سی پی ایل میں سینٹ لوسیا کنگز کے لیے سنچری بنائی تھی۔



