
دیواس،5ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ ایک 19 سالہ لڑکے کے ذریعہ فوٹو- ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر دوستی کرنے کچھ دنوں کے بعدمبینہ طور پرزیادتی کی۔ انڈسٹریل ایریا تھانے کے انچارج انل شرما نے اتوار کو بتایا کہ اس 14 سالہ لڑکی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے ہی علاقے میں رہنے والے 19 سالہ نوجوان مصطفیٰ منصوری سے ملاقات کی تھی۔
ہفتے کی سہ پہر ملزم نے لڑکی سے ملنے کے بہانے انڈسٹریل ایریا تھانہ علاقے میں واقع ایک مندر میں لڑکی کو بلایا۔ وہ درشن کے بہانے لڑکی کو مندر لے جاکر مندر کے پیچھے لے گیا اور لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم مصطفی کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 376 (عصمت دری)، 506 (دھمکی) اور پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے اتوار کو گرفتار کرلیاہے۔



