بین ریاستی خبریںسرورقفلمی دنیا

تہاڑ جیل میں بیٹھ کر 200 کروڑ روپے کی وصولی کے معاملے میں اداکارہ لینا پال کا 15 روزہ پولیس ریمانڈ

نئی دہلی،6ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے سوموار کو سکیش چندر شیکھر کی بیوی اداکارہ لینا پال اور دیگر چار ملزمان کو پٹیالہ ہاؤس عدالت میں 200 کروڑ روپے کی وصولی کے سلسلے میں پیش کیا۔ جہاں عدالت نے لینا پال کو 15 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اس سے قبل ہفتہ کو اقتصادی جرائم ونگ نے سکیش چندر شیکھر کو بھی عدالت میں پیش کیا تھا۔

جہاں پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ یہ لوگ ایک منظم گروہ کی طرح کام کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ان پرمکوکا بھی لگایا گیا ہے۔اس معاملے میں دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے اتوار کو سکیش چندرشیکھر کی بیوی لینا پال سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا، جس میں کملیش کٹھاری، سیموئیل، ارون مٹھو اور موہن راج (سکیش کے وکیل) موجود ہیں۔ ان لوگوں نے سکیش کی بنگلے، لگژری کاریں خریدنے اور وصولی کے پیسوں سے خرچ کے معاملے میں مدد کی تھی۔دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لینا کے بینک اکاؤنٹ کی تحقیقات ہونی ہے۔

اس کے ساتھ کچھ اور ملزمان کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران دہلی پولیس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ موہن راج 2014 سے سکیش چندر شیکھر کے وکیل ہیں۔ وہ حوالہ سے پیسے لیتا تھا اور پیسے سکیش کی بیوی لینا کو منتقل کئے جاتے تھے۔دہلی پولیس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کٹھاری ان سے پیسے لیتے تھے اور جائیدادیں خریدتے تھے۔

دہلی پولیس نے کہا کہ ملزمان کو اس پراپرٹی میں لے جانا ہے جو کوچی، چنئی اور بنگلور میں ہے۔ اس کے ساتھ لینا کے تین بینک اکاؤنٹس بھی ملے ہیں، ان کی جانچ کرنی ہے۔ یہی نہیں اس معاملے میں کچھ لوگ مفرور ہیں، جن کے تار بیرون ملک سے جڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button