بین الاقوامی خبریں

انڈونیشیا کی جیل میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

جکارتہ ، ۸ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقعہ ایک جیل میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک متعلقہ افسر کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے قریب شہر ٹینگرینگ میں واقع جیل آگ بدھ کو صبح سویرے لگی، جب زیادہ تر قیدی سو رہے تھے۔جکارتہ پولیس کے سربراہ فادل عمران نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایاکہ 41 افراد ہلاک ہوئے، آٹھ افراد بری طرح زخمی ہوئے جبکہ 72 افراد کو معمولی زخم آئے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

جن متاثرین کی حالت نازک تھی، انہیں ٹینگرینگ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ جن کو معمولی زخم آئے انہیں علاج کے لیے ایک کلینک لے جایا گیا۔حکام واقع کی تفتیش کر رہے ہیں۔ تاہم ہمیں شک ہے کہ آگ بجلی کے کسی مسئلے کی وجہ سے لگی ہے۔فادل عمران کا کہنا تھا کہ میں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، شبہ ہے کہ یہ (اگ لگنے کا واقعہ) شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button