سرورققومی خبریں

لڑکیوں کیلئے کھلیں گے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے دروازے ، حکومت نے سپریم کورٹ کوکیا آگاہ

نئی دہلی، 8 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اب خواتین بھی نیشنل #ڈیفنس اکیڈمی (National Defense Academy)  این ڈی اے میں داخلہ لے سکیں گی۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے این ڈی اے کے ذریعے #فوج میں #خواتین کو مستقل کمیشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے حکومت سے تحریری حلف نامہ داخل کرنے کو کہا۔ابھی تک این ڈی اے کے دروازے لڑکیوں کیلئے بند تھے، وہاں صرف لڑکوں کو داخلہ ملتا ہے۔

اسے امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے #سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی۔ 18 اگست کو عدالت نے حکم دیا تھا کہ لڑکیوں کو بھی اس سال ہونے والے این ڈی اے کے داخلہ #امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کہا تھا کہ داخلہ کے بارے میں حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔جیسے ہی آج اس معاملے کی سماعت شروع ہوئی، ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایشوریا بھاٹی نے عدالت کو بتایاکہ میں ایک خوشخبری دینا چاہتی ہوں کہ حکومت نے کل ہی فیصلہ کیا ہے کہ لڑکیوں کو این ڈی اے اور نیول #اکیڈمی میں داخلہ ملے گا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ درخواست کریں کہ اس سال کے امتحان کے حوالے سے جمود برقراررکھا جائے۔

یہ امتحان جون میں ہونا تھا، اسے کورونا کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا۔ اس سال امتحان میں تبدیلیاں بہت ساری پریشانیوں کا باعث بنیں گی۔دو ججوں کی بنچ کی صدارت کرنے والے جسٹس سنجے کشن کول نے حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ فوج نے خود ہی اس سمت میں پہل کی ہے۔ فوج کا احترام کیا جاتا ہے، لیکن یہ #صنفی مساوات کے بارے میں بہت فکر کی بات ہے، کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

خواتین جو کردار ادا کر رہی ہیں اس کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔ اگر یہ فیصلہ پہلے لیا جاتا تو ہمیں کوئی حکم دینے کی ضرورت نہ پڑتی۔ #عدالت نے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل سے کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے پر تحریری حلف نامہ داخل کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button