بنگلورو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ائی ڈی فرش فوڈ iD Fresh Food ‘ #بنگلور و نژاد ایک فوڈ برانٹ اب فرقہ وارانہ پروپگنڈہ کاتازہ شکار بنا ہے۔ یہ پروپگنڈہ واٹس ایپ پر کیاجارہا ہے۔واٹس ایپ پر بھیجے جارہے پیغام میں دعوی کیاجارہا ہے کہ مذکورہ کمپنی #گائے کی ہڈیاں اور بچھڑوں کی کھال ملاکر اپنے بٹر کا حجم تیار کرتی ہے۔نیوز منٹس کی رپورٹ ہے کہ اس واٹس #ایپ فارورڈ میں یہ بھی دعو ی کیاجارہا ہے کہ یہ کمپنی صرف #مسلمان ملازمین کے خدمات حاصل کرتی ہے۔
کمپنی جس کے بانیوں میں پی سی مصطفےٰ اور ان کے چار رشتہ کے بھائی عبدالنظیر‘ شمش الدین ٹی کے‘ جعفر ٹی کے اور نوشاد ٹی اے ہیں نے اس دعوی کو مسترد کیا اورکہا کہ وہ اپنے مصنوعات کی تیاری کے لئے صرف #ویجیٹرین مصالحوں کا ہی استعمال کرتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ پر جو پیغام فارورڈ کیاجارہا ہے وہ گمراہ کن او ربے بنیاد ہے۔
ائی ڈی فرش فوڈ iD Fresh Food نے کہاکہ ”بعض صارفین کو ایک واٹس ایپ فارورڈ پیغام موصول ہوا ہے جس میں گمراہ کیاجارہا ہے‘ اور اپنے مصنوعات میں جانوروں کے ہڈیوں کے استعمال کی غلط‘ جھوٹی او ربے بنیاد انفارمیشن دی جارہی ہے۔
چونکہ اس وقت غلط انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے اس کے لئے ہم نے کمپنی کی جانب سے ایک بیان کی اجرائی کوضروری سمجھا ہے“۔اس بیان میں یہ بھی ذکر کیاگیا ہے کہ ”اس بات کی صاف طور پر وضاحت کی جارہی ہے کہ ائی ڈی اپنے مصنوعات کی تیاری میں صرف ویجیٹرین مصالحوں کا استعمال کرتا ہے‘ ائی ڈی اڈلی ڈوسا بٹر #چاول‘ اڑاد #دال‘ فینوگریک اور آر او #پانی سے تیار کیاجاتا ہے۔ ہمارے مصنوعات میں ہم #جانوروں کی ہڈیوں کا استعمال نہیں کرتے ہیں“
یہا ں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ ائی ٹی فرش فوڈ ایک باوقار #کمپنیوں میں سے ہے جس کو 2005میں قائم کیاگیاتھا۔ اس کمپنی کو مختلف اداروں بشمول اے پی ای ڈی اے اور این پی او پی‘ یو ایس ڈی اے کی جانب سے #ایوارڈز بھی ملے ہیں۔



