بین ریاستی خبریں

بہار:کوروناکے بعد اب وائرل بخار کی تباہی

کئی اضلاع کے اسپتالوں میں مریض بچوں سے چائلڈ وارڈ بھر گیا

پٹنہ، 9ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار میں #کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے خدشات کے درمیان اب صوبہ میں #وائرل بخار کی تباہی شروع ہوگئی ہے۔ صورتحال کچھ ایسی ہے کہ پٹنہ کے تمام بڑے اسپتالوں میں چائلڈ وارڈ بھرا ہوا ہے ۔پٹنہ کے این ایم سی ایچ ، آئی جی آئی ایم ایس اور پی ایم سی ایچ کے ’نیکو ‘اور ’پیکو ‘وارڈز میں تمام بیڈ بھرے ہوئے ہیں ، جہاں نوزائیدہ سے لے کر 12 سال کی عمر تک کے بچے سردی ، کھانسی ، بخار ، بے چینی اور نمونیا سے متأثر ہیں ۔

پی ایم سی ایچ کے چائلڈ وارڈ میں ایک بیڈ بھی خالی نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔بچوں میں وائرل بخار کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ زیادہ تر مریض پی ایم سی ایچ میں داخل ہو رہے ہیں۔اسپتال سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ مریض کو واپس نہیں کیا جا سکتا ، اس لیے فرش پر بھی علاج کرنا پڑتا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کے مطابق سردی ، #کھانسی ، #بخار اور #سانس لینے میں دشواری کی شکایات بچوں میں زیادہ دیکھی جا رہی ہیں،لیکن کسی بھی بچہ میں کرونا کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر #بچے میں #وائرل #بخار کی شکایت ہے ، تو گھبرائیں نہیں۔خیال رہے کہ پٹنہ کے این ایم سی ایچ میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس وقت 761 بیڈ والے اس اسپتال میں 836 مریض داخل ہیں ، جس کی وجہ سے کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ ہسپتال میں بیڈ کی کمی کے باعث مریضوں کو واپس کیا جا رہا ہے۔

چائلڈ وارڈ میں 84 بیڈ ہیں ،جہاں 87 بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ #مریضوں کے لئے اضافی بیڈ لگا کر علاج کیا جا رہا ہے، کیونکہ تمام بیڈ بھرے ہوئے ہیں۔واضح ہو کہ کم و بیش تمام اضلاع کے ضلع اسپتال کے چائلڈ وارڈ میں یہی کیفیت ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button