
کہا،’ یہ سوال خاتون کے کردار پر سوالیہ نشان لگانے کے مترادف ہے ‘
کولکاتہ، 9ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اداکاری کی دنیا سے سیاست میں قدم رکھنے والی اداکارہ نصرت جہاں نے گزشتہ ماہ 26 اگست کو اپنے بیٹے کو جنم دیا۔خیال رہے کہ نصرت جہاں اکثر اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بحث کا موضوع بن جاتی ہیں۔
نصرت جہاں اُس وقت #سرخیوں میں آئی جب اس نے اپنے شوہر نکھل جین کے ساتھ اپنی شادی کو غیر قانونی قرار دیا۔ نکھل کے ساتھ جھگڑے کے دوران نصرت نے اپنے حمل کی خبر سے سب کو حیران کردیا۔ حال ہی میں جب نصرت کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، تو بنگالی اداکار یشوداس گپتا اسے لینے آئے۔
جس کے بعد نصرت سے سوشل میڈیا پر بار بار سوال کیا گیا کہ آپ کے بیٹے کا باپ کون ہے؟ماں بننے کے بعد نصرت کو پہلی بار عوام میں دیکھا گیا۔نصرت جہاں #ماں بننے سے پہلے اور ماں بننے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر بہت متحرک تھیں۔ حال ہی میں ماں بننے کے بعد نصرت جہاں پہلی بار میڈیا کے سامنے آئی۔ نصرت جہاں نے کولکاتہ میں ایک سیلون کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔
اس دوران میڈیا نے ان سے کئی سوالات کیے،تاہم جیسے ہی ان نے ان کے بیٹے کے والد کا نام پوچھا گیا،تو #نصرت جہاں برہم ہوگئیں، اور رپورٹر کی کلاس لینی لگیں ایک رپورٹر نے سوال پوچھا کہ ان کے شوہر کا نام کیا ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے نصرت نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی عجیب سوال ہے۔ عورت سے ایسا سوال پوچھنا اس کے کردار پر سوالیہ نشان لگانے جیسا ہے کہ بچے کا باپ کون ہے؟
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں |
اس کا باپ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ ہے ۔اطلاعات کے مطابق نصرت نے اپنے بیٹے کا نام یشوداس گپتاکے نام سے جوڑتے ہوئے رکھا تھا۔ ایسے میں جب ان سے اپنے #بیٹے کا صحیح نام پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ میرے لیے ایک نئی زندگی کا آغاز ہے، نصرت نے بتایا کہ اس کے بیٹے کا نام ایشان ہے۔
حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر #تصویر شیئر کرتے ہوئے نصرت نے اس کا کریڈٹ اس کے ’باپ‘ کو دیا تھا۔نصرت #جہاں اور تاجر نکھل جین کی شادی سال 2019 کی شادیوں میں سے ایک تھی۔ ان دونوں کی #شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئیں۔
شادی کی رسومات ترکی میں ادا ہوئی تھی ،جہاں صرف خاندان اور دوست موجود تھے، تاہم پچھلے سال سے نصرت کا نام بنگالی اداکار اور بی جے پی لیڈر یشو داس گپتا کے ساتھ جڑا ہوا ہے، لیکن دونوں نے اس رشتہ کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔



