قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز میں 14.2 فیصد کا اضافہ

نئی دہلی،09؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران #ہندوستان میں #کورونا کے نئے کیسز میں 14.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 263 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 338 افراد ہلاک ہوئے۔ ملک میں #کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 393614 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف صحت یابی کی شرح کے بارے میں بات کریں تو وہ 97.48 فیصدہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40567 افراد کورونا سے ٹھیک ہوئے۔ ہفتہ وار ی مثبت شرح 2.43ہے جو گزشتہ 76 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے۔ یومیہ مثبت شرح 2.38 ہے، جو گزشتہ 10 دنوں میں 3 فیصد سے کم ہے۔ کیرالہ میں کورونا کے 30196 نئے کیسز کے ساتھ کورونا #وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 4283494 ہوگئی، جبکہ مزید 181 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 22001 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button