بین الاقوامی خبریںسرورق

 مصر: تیرتا ریستوران گاہکوں سمیت دریائے نیل میں پلٹ گیا

 قاہرہ ، 10ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مصر میں #دریائے #نیل کے کنارے تیرنے والا ایک #ریستوران  اُلَٹ کر #غرق ہونا شروع ہو گیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب متعدد گاہک ریستوران کے اندر رات کا کھانا کھا رہے تھے۔ مصری نیوز ویب سائٹوں کے مطابق مذکورہ ریستوران کا نام Stasia ہے اور یہ منصورہ شہر میں واقع ہے۔ حادثہ پیش آتے ہی امدادی ٹیموں کے عناصر نے فوری طور پر ریستوران سے گاہکوں کا باہر نکالا اور ممکنہ طور پر #ڈوب جانے اور زخمی ہو جانے والوں کی تلاش شروع کر دی۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group

بعض ذرائع نے نصب شب کے قریب اس بات کی تصدیق کی کہ واقعے میں 3 شہریوں کو مختلف نوعیت کی خراشیں آئیں جب کہ بقیہ تمام افراد محفوظ طور پر ریستوران سے باہر آ گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایمبولینس کی گاڑیاں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ریستوران میں لوگوں کا شدید رش تھا جس کے نتیجے میں ریستوران کو تھامنے والے ستون دریا میں گر گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button