
نیویارک ، 10ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ کے صدر جو #بائیڈن نے جمعرات کو لگ بھگ ایک کروڑ #امریکی #ملازمین کے لیے کرونا ویکسین کو لازم قرار دیا ہے جن میں نجی شعبے کے ملازمین کے ساتھ ساتھ شعبہ صحت سے وابستہ ورکرز اور فیڈرل کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔
صدر بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ وفاقی #حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں یا کاروبار کر رہے ہیں تو لازمی #ویکسین لگوائیں۔کرونا وبا کے خلاف صدر بائیڈن کا یہ اب تک کا سب سے زیادہ طاقتور قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
| Join Urdu Duniya WhatsApp Group |
اس کوششوں کا مقصد کرونا وائرس کی پھیلتی ہوئی قسم ڈیلٹا کا خاتمہ کرنا ہے۔وائٹ ہا ؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے ان دسیوں لاکھوں امریکیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت صبر سے کام لیتے رہے ہیں لیکن یہ صبر اب جواب دے رہا ہے۔ آپ کے انکار کی ہم سب نے قیمت چکائی ہے۔ان کے بقول ویکسین نہ لگوانے والی اقلیت بہت بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے اور پہنچا رہی ہے۔
ریاست الی نائے میں ایک اسٹور میں کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مبنی پوسٹر لگا ہے۔صدر بائیڈن نے حالیہ ہفتوں میں #ڈیلٹا ویرئنٹ کے کیسز میں اور وائرس کے سبب اموات میں اضافے سے نمٹنے کے لیے چھ نکاتی لائحہ عمل کا اعلان کیا جن میں بڑے پیمانے پر ویکسین لگانے کا اختیار اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔
صدر بائیڈن ایگزیکٹو برانچ کے ملازمین اور ان کنٹریکٹرز کے لیے ویکسین لگوانے پر زور دے رہے ہیں جو وفاقی حکومت کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں اور لاکھوں ملازمین کو ان تقاضوں کے تحت ویکسین لگوانا ہو گی۔امریکہ میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز میں حالیہ اضافے کے خلاف صدر بائیڈن کی جانب سے وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنے والے افراد کو لازمی ویکسین لگانے کا اقدام ان کے نئے ایکشن پلان یا لائحہ عمل کا حصہ ہے۔
صدر بائیڈن نے اس لائحہ عمل کا اعلان وائٹ #ہاوس میں خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ری پبلکن رہنما اور بعض یونین سربراہان پرائیویٹ کمپنیوں اور ان کے ورکرز پر اثر انداز ہو رہے ہیں جو اس بات کی واضح علامت ہے کہ آگے چل کر انہیں قانونی چیلینجز کا سامنا ہو گا۔
دوسری جانب امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن اور نیشنل ایسوسی ایشن آف مینوفیکچرز اینڈ بزنس راؤنڈ ٹیبل نے #شہریوں کو ویکسین دینے کے لیے صدر بائیڈن کی کوششوں کو سراہا ہے۔



