قومی خبریں

بھارت بائیوٹیک نے جاری کیا فیکٹ شیٹ کسے کوویڈ ویکسن نہیں لینا چاہیے؟

تلنگانہ: (ایجنسیاں)کوویڈ ویکسین بنانے والی بھارت بائیوٹیک نے پیر کو متنبہ کیا کےکورونا کا ٹیکہ کمزور قوت مدافعت رکھنے یا پھر ایسی دوا استعمال کرنے والے جس کے ذیلی اثرات قوت مدافعت پر ہوتے ہوں یا  الرجی سے متاثر افراد یا جسمانی حرارت نارمل نہ ہو (بخار)، کو کوواکسن شاٹ نہیں لینا چاہئے۔

 

بھارت بائیوٹیک نے اپنے رہنمایانہ شیٹ میں کہا کہ الرجی کے ساتھ ساتھ بخار،خون کی پیچیدگیوں کے شکار افراد،حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں اور دیگر سنگین طبی مسائل کے شکار افراد کوویکسن ٹیکہ نہ لیں۔مزید اس لسٹ میں لکھا گیا ہےکے  ذیلی اثرات (سائیڈ ایفکٹس)جیسے درد،انجکشن کی جگہ کا پھول جانا،خراش، جسم میں درد،سردرد،کمزوری،بے قراری،متلی بھی شامل ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ کوویکسن سے شدید الرجی ری ایکشن ہونے کا امکان کافی کم ہے ۔ ٹیکہ دینے والے ٹیکہ لینے کے بعد تقریبا نصف گھنٹہ تک وہیں پر رہنے پر زور دیتے ہیں جس پر عمل کی ضرورت ہے ۔اس دواساز کمپنی نے کہاکہ ٹیکہ لینے والوں کو،ٹیکہ کی دوسری خوراک لینے کے تین ماہ تک فالو اپ کا حصہ بنایاجائے ۔

کمپنی کی یہ رہنمایانہ شیٹ ہندوستان کی جانب سے سب سے بڑی ٹیکہ اندازی کی مہم کے آغاز کے تین دن بعد سامنے آئی ہے ۔قبل ازیں حکومت نے کہا تھا کہ کسی بھی قسم کے ٹیکہ سے منفی ری ایکشن والے افراد یہ ٹیکہ نہ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button