قومی خبریں

مایاوتی کا اعلان: یو پی اسمبلی انتخابات میں مختار انصاری کو نہیں دیں گے ٹکٹ 

 کسی مافیا کو میدان میں نہیں اتاریں گے

نئی دہلی،10؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مختلف جماعتوں نے اتر پردیش اسمبلی الیکشن 2022 کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انتخابات میں باہوبلیوں کو ٹکٹ دینا کوئی نئی بات نہیں ہے ، لیکن بی ایس پی کا واضح طور پر کہنا ہے کہ پارٹی کوشش کرے گی کہ آئندہ یوپی اسمبلی انتخابات میں کسی مافیا یا باہوبلی کو ٹکٹ نہ ملے۔
اس کے بارے میں بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ایک ٹویٹ کیا ہے اور بتایا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے ریاستی صدر بھیم راج بھر کو مؤ اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا جائے گا۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے جمعہ کو ایک ٹویٹ کیا ہے ، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بی ایس پی کی آئندہ یوپی اسمبلی کے عام انتخابات میں یہ کوشش ہوگی کہ پارٹی سے کوئی باہوبلی یا مافیا وغیرہ کو ٹکٹ نہ دیاجائے۔
مختار انصاری مؤ اسمبلی سیٹ سے بی ایس پی ایم ایل اے ہیں۔ مختار کو پارٹی سے باہر کرنے اور مؤ اسمبلی سیٹ سے اس کا ٹکٹ کاٹنے کے لیے کافی عرصے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ اب مایاوتی نے ٹویٹ کے ذریعے اس بات کا انکشاف کردیاہے۔ مایاوتی کے اس اقدام کو پارٹی کی شبیہہ کو بہتر کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button