بین الاقوامی خبریں

طالبان نے کابینہ کی تقریب حلف برداری منسوخ کردی

دوحہ ،11ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کابینہ کی تقریب حلف برداری منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان کی عبوری کابینہ کی حلف برداری کی تقریب اب پلان کا حصہ نہیں، پہلے پروگرام میں تھا کہ ہم حلف برداری کی تقریب رکھیں گے، اس کے لیے ضروری تھا کہ دوسرے ممالک سے وفد مدعو کیے جائیں ،جب کہ پروٹوکول کے انتظامات اور عوام کے لیے سروسیز  کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ نے فیصلہ کیا ہے کہ فوری طور پر وزرا ء کا اعلان کیا جائے، کیوں کہ عبوری کابینہ کا اعلان ہوچکا ،لہٰذا اب تقریب منسوخ ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان نے 11 ستمبر کو امریکہ پر ہونے والے حملوں کے 20 سال مکمل ہونے پر حلف برداری تقریب کا اعلان کیا تھا۔

جب کہ چند روز قبل طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت تشکیل دیتے ہوئے کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا تھا، اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم محمد حسن اخوند جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button