قومی خبریں

دہلی میں بارش کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹا

نئی دہلی،11؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)قومی دارالحکومت دہلی میں آج صبح موسلادھار بارش ہوئی ، جس سے شہر میں درجہ حرارت کم ہوگیا ، لیکن مسلسل بارش کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں اس سال مون سون کی بارش نے 1000 ملی میٹر کے ہندسے کو عبور کرلیا جو کہ 46 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔1975 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دہلی میں مون سون کی بارشوں نے 1000 ملی میٹر کا ہندسہ عبور کیا۔

محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو دہلی ، اتر پردیش اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی ۔ شدید بارش نے ٹریفک کو متاثر کیا ہے۔ جبکہ دہلی اور اس کے آس پاس کے کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب ہوگئیں ، نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا رن وے پانی میں ڈوب گیا ۔

اس سے پروازیں متاثر ہوئیں ۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہ اکہ دہلی ، این سی آر (اتر پردیش کے بہادر گڑھ ، گروگرام ، مانیسر ، فرید آباد ، بلبھ گڑھ ، لونی ، ہندون ایئر فورس اسٹیشن ، غازی آباد ، اندرا پورم ، چھپرولا ، نوئیڈا ، دادری ، گریٹر نوئیڈا ، شاملی ، کندھلا ، بڈوت ، باغپت ، میرٹھ ، سیانا ، ہاپور ، پہاشو ، بلندشہر) اور ملحقہ علاقوں میں درمیانی اورموسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button