قومی خبریں

یوپی الیکشن 2022: پرینکا گاندھی رائے بریلی اور امیٹھی کے دورے پر ، کانگریس کی انتخابی مہم تیز

لکھنؤ،11؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی اسمبلی انتخابات نزدیک آنے کے ساتھ مختلف جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں، کانگریس بھی اسمبلی انتخابات میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی طویل وقت سے سرگرم ہیں ،کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اترپردیش کے رائے بریلی اور امیٹھی دورے پر ہیں ۔ اس سے قبل پرینکا گاندھی نے جمعہ کو اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ریاستی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی تھی اور لیڈروں کی رائے لی تھی۔پرینکا گاندھی اترپردیش کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ اپنی ماں اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے لوک سبھا حلقہ رائے بریلی کا دورہ کریں گی اور گاندھی خاندان کے گڑھ امیٹھی کا بھی دورہ کریں گی۔ پرینکا گاندھی رائے بریلی اور امیٹھی میں کانگریس قائدین اور کارکنوں سے ملاقات کریں گی۔اترپردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ریاستی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں اور پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرکے اس بارے میں معلومات دی۔پرینکا گاندھی نے انتخابی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ٹویٹ کیاکہ یوپی کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ریاستی انتخابی کمیٹی کا اجلاس۔ اس بار الیکشن کمیٹی میں سینئر ارکان ، نوجوان ، خواتین اور تنظیم کے عہدیداروں کی شرکت کی وجہ سے کافی نتیجہ خیز بحث ہوئی۔ ہر ایک کی شرکت ہر ایک کی ذمہ داری کے منتر کے ساتھ کانگریس نے انتخابات کے لیے زوردار دستک دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button