
لندن،12ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ترک خبر رساں ادارہ ’اناطولو‘کے دعویٰ کے مطابق فرانس کی سیمنٹ فیکٹری کی جانب سے عالمی دہشت گرد #تنظیم #داعش کو مالی تعاون کی فراہمی کا مبینہ انکشاف ہوا ہے اور وہ کمپنی فرانس کی خفیہ #ایجنسیوں کو مستقل اس پیشرفت سے آگاہ کرتی رہی۔
ترکی کی خبر رساں ایجنسی ’اناطولو‘ کو حاصل ہونے والی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ #فرانس کی سیمنٹ کی بڑی کمپنی ’لفارج‘ شام میں داعش کو مالی معاونت فراہم کرتی رہی اور اپنے تعلقات سے فرانسیسی انٹیلی جنس کو بھی مسلسل آگاہ رکھا تھا۔
فرانسیسی سیمنٹ کمپنی، خفیہ اداروں اور حکومتی اکابرین کے داعش سے روابط اور تعلقات کے حوالے سے تہلکہ خیز #انکشافات سے بھرپور اس رپورٹ میں لفارج کو انسانیت کے خلاف جرم میں شراکت دار قرار دیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق فرانسیسی خفیہ ادارے اور ایجنسیوں نے شام میں لفارج کے روابط، داعش کے ساتھ تعلقات کو استعمال کیا تاکہ وہ خطے کے حوالے سے معلومات مسلسل حاصل کرتے رہیں اور خفیہ ایجنسی نے کمپنی کے حوالے سے کبھی بھی یہ انتباہ جاری نہیں کیا کہ وہ جرم سرزد کر رہی ہے۔
| اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں |



