
نئی دہلی12ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی سب سے محفوظ سمجھی جانے والی تہاڑ جیل میں کل رات #قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس خونی #تصادم کی وجہ سے دو سے تین قیدی زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں #جیل انتظامیہ نے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ #واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد #تہاڑ #جیل انتظامیہ نے اس معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ قیدیوں کے دونوں گروپوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ دہلی کی تہاڑ جیل میں ، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ، قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ اس دوران قیدیوں نے ایک دوسرے پر تیز ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس میں کچھ قیدی زخمی ہوئے۔ اس کے بعد جیل انتظامیہ نے زخمی قیدیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
یہ واقعہ تہاڑ جیل نمبر 1 کا بتایا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی تہاڑ کی جیل نمبر تین کافی خبروں میں رہی ہے۔ جیل نمبر تین کے عملے کے خلاف ایک گینگسٹر کے قتل کا الزام ہے اور تفتیش جاری ہے۔ہائی کورٹ نے تہاڑ جیل میں #گینگسٹر انکت گرجر کے #قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
انکیت گرجر کی والدہ کی شکایت کے بعد تہاڑ جیل نمبر 3 کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نریندر مینا اور دیگر نامعلوم جیل کارکنوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ جس کے بعد ڈی جی جیل نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 جیل کارکنوں کو جیل نمبر تین سے ہٹا دیا تھا اور ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔



