ناگپور،12ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) عہدیداروں کے کام میں تاخیر پر مرکزی #وزیر #ٹرانسپورٹ نتن #گڈکری کا غصہ بھڑک اٹھا۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر کے ذمہ دار اہلکاروں کو سزا دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکام کی تاخیر نظام کو متاثر کرتی ہے اور نظام سست ہو جاتا ہے۔ نتن گڈکری سڑک کی حفاظت سے متعلق ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
گڈکری نے لاپرواہ افسران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسے افسران پسند ہیں جو نتائج دیتے ہیں، سست افسران کو ڈنڈا مارنے کا کام مجھ پر چھوڑ دیا جائے۔گڈکری نے کہا کہ جو #تنظیم کام نہیں کرتی اسے اکھاڑ پھینک دو، ڈنڈا مارنے کا کام مجھ پر چھوڑ دو، اگر کوئی سستی کرتا ہے تو میں اسے مارے بغیر نہیں چھوڑوں گا۔
ناگپور میں کورونا وبا کے دوران حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گڈکری نے اسے اچھی علامت نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ نہ میرے لیے اور نہ ہی #افسران کے لیے۔ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔ گڈکری نے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ حادثات کو کیسے روکا جائے۔بطور متعلقہ وزیر میں بھی اس میں ناکام رہا لیکن حکام بالخصوص #ناگپور کے #انجینئرز اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کو فوری طور پر تجزیہ کرنا چاہیے کہ حادثہ کیوں ہوا؟
لیکن ان میں اس حوالے سے حساسیت اور پہل کا فقدان ہے۔ انہیں زیادہ حساس ہونا پڑے گا اور حادثات کو روکنے کے لیے کوششیں کرنی ہوں گی ۔ ہر سال ناگپور میں 250 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔



