ریت کی غیر قانونی منتقلی پر سخت کاروائی کی جائے , ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا کابیان۔

کریم نگر:(ای میل)ضلع میں ریت کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے , غیر قانونی منتقلی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا کا بیان۔ بروز پیر ضلع کلکٹر کے چئیمبر میں مائینگ عہدیداران و اراکین ضلع سطحی سینڈ کمیٹی کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پرضلع کلکٹر نے ریت ٹیکس , مدیمانیکم , اندورتی , نواب پیٹ سینڈ ریچ پر سینڈ جوائنٹ انسپکشن ٹیم ممبران کو تنقیح کی ہدایت دی۔ ریت کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ "منا ایسوکا ” سواری کے ذریعہ سرکاری تعمیری کاموں و مکانات کی تعمیر کیلئے ٹراکٹروں کے ذریعہ ریت منتقل کی جائے۔ مناایسوکا ایپ میں ریت کی بکننگ کے متعلقہ کسی طرح کی ٹکنیکل دشواری پیش آنے پر عہدیداران کے علم میں لایا جائے۔ دیہاتوں میں ٹراکٹر کے ذریعہ ریت کی منتقلی پر فی ٹراکٹر ٹرپ کیلئے 100 روپئے ویلیج فنڈ ڈپازٹ کئے گئے تاحال ویلیج فنڈ کے تحت جملہ 68 لاکھ رقم ڈپازٹ ہوئے ہیں۔ اس ڈپازٹ کو دیہات میں سہولیات و انفراسٹراکچر کی فراہمی میں استعمال کیا جائیگا ۔ اس اجلاس میں ضلع پنچایتی عہدیدار بوچیا , آر ڈی او آنند کمار , گراؤنڈ واٹر ڈی ڈی , ای ای ایریگیشن و دیگر نے شرکت کی۔



