بین الاقوامی خبریں

گوگل نے اپنے ہوم پیج میں بڑی تبدیلی کردی

نیویارک، 14ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سرچ انجن گوگل نے اپنے ہوم پیج میں بڑی تبدیلی کردی، یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں سب صارفین کو دستیاب ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف #سرچ انجن #گوگل نے اپنے سسٹم میں بڑی تبدیلی متعارف کرادی، جس کے تحت #ڈیسک ٹاپ پر گوگل استعمال کرنے والے صارفین ہوم پیج #ڈارک #تھیم استعمال کرسکیں گے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

گوگل انتظامیہ کی جانب سے یہ نئی اپ ڈیٹ آئندہ کچھ ہفتوں میں تمام صارفین کیلئے مہیا ہوگی، گوگل انتظامیہ کی جانب سے ہوم پیج کی ڈارک تتھیم متعارف کرائی گئی ہے اور اس ڈارک تھیم میں گوگل لوگو تو سفید رنگ کا رہے گا مگر باقی سب ڈارک گرے رنگ کا ہوجائے گا۔کمپنی کی جانب سے کچھ بتایا تو نہیں گیا مگر بظاہر یہ فیچر آئی پی ایڈریس کی بجائے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک لگتا ہے۔

ڈارک تھیم کو اپلائی کرنے کیلیے گوگل ہوم پیج یا سرچ رزلٹ پر اوپر موجود سیٹنگز کے #آئیکون پر کلک کریں اور وہاں ڈارک تھیم کے آپشن پر کلک کریں۔اس پر کلک کرنے پر ڈیوائس ڈیفالٹ، ڈارک تھیم اور لائٹ تھیم کے آپشنز نظر آئیں گے اور صارف ڈارک تھیم کے آپشن پر کلک کرکے نئے فیچر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یہ فیچر گوگل سرچ کی #موبائل ایپ کے ڈارک موڈ ورڑن سے ملتا جلتا ہے جو صارفین کو مئی 2020 سے دستیاب ہے۔واضح رہے کہ ڈارک موڈ کا استعمال اسمارٹ #فون اور #لیپ ٹاپ سے خارج ہونے والی روشنی سے آنکھوں پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button